نیویارک، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )موجودہ چمپئن نوواک جوکووچ نے کل رات یہاں آسان جیت کے ساتھ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، لیکن 14بار کے گرینڈسلیم فاتح رافیل نڈال پانچ سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں لوکاس پوئلی سے شکست کھا کر باہر ہو گئے۔فرانس کے 22سالہ کھلاڑی اور دنیا کے 25ویں نمبر کے پوئلی ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔انہوں نے ہسپانوی سپر اسٹارکو 3.6,7.6 6.1,2.6,6.4,سے شکست دی۔نڈال اس طرح 2004کے بعد پہلی بار کسی گرینڈسلیم کے کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ پائے ہیں ۔وہ کلائی کی چوٹ کی وجہ سے فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ سے ہٹ گئے تھے اور اس وجہ سے ومبلڈن میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ کو حالانکہ آخری 8 میں جگہ بنانے میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔انہوں نے عالمی 84ویں درجہ بندی کے برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ کو 6.1,6.2,6.4 سے شکست دی۔ایڈمنڈ پہلی بار کسی گرینڈسلیم کے کوارٹر فائنل میں کھیل رہے تھے لیکن سربیا ئی کھلاڑی کے سامنے ان کی ایک نہیں چلی۔جوکووچ کوارٹر فائنل میں نویں سیڈحاصل فرانسیسی جو ولفریڈ سونگا سے کھیلیں گے جنہوں نے امریکہ کے جیک سوک کی کو6.3,6.3,6.7,6.6سے شکست دی۔پوئلی اور سونگا کے علاوہ گیل مونفلس تیسرے فرانسیسی کھلاڑی ہیں جو آخری 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔مونفلس نے قبرص کے مارکوس باگداتس کو6.3,6.2,6.3سے شکست دی۔اب کوارٹر فائنل میں پوئلی اور مونفلس آمنے سامنے ہوں گے۔